اچھی تعلیمی کے حصول میںاچھی صحت کاحامل ہوناناگزیرہے،نگہت مہروز

منگل 8 مئی 2018 23:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)وپاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی(PARD) نگہت مہروزنے کہاہے کہ اچھی تعلیمی کے حصول میںاچھی صحت کاحامل ہوناناگزیرہے،سرکاری سکولوںمیںمالی استطاعت نہ رکھنے والے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیںتاہم مالی کمزوری کیساتھ ساتھ بیماریوںکے بارے میںکم آگاہی اورعلاج معالجہ کی سہولیات کے فقدان کے باعث وہ بچے سکول جاناچھوڑدیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پانام ڈھیری،ورسک روڈپرگورنمنٹ پرائمری سکول،فیروزپورمیں پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی کے ملازمین کی جانب سے رضاکارانہ طورپر ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اکیڈیمی برائے دیہی ترقی کے ملازمین نے ذاتی فنڈزسے ادویات وغیرہ کی اخراجات اداکیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزنے کہاکہ پانام ڈھیری یونین کونسل ،ورسک روڈمیںآلودہ اورغیرمحفوظ پانی کے استعمال کرنے کے باعث بچوںکوپیٹ،معدے،دانتوں اورجلدسمیت دیگربیماریوںکاسامناہے تاہم اس سلسلے میںپانام ڈھیری میںمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورچنگاپانی پروگرام جیسے اداروںکیساتھ ملکرکام کاآغازکردیاگیاہے تاکہ لوگ گھروںمیںپینے کاصاف اورغیرآلودہ پانی استعمال کریںاورجملہ بیماریوںسے محفوظ رہ سکیں۔

آخرمیںڈائریکٹرجنرل پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی نگہت مہروزنے مفت میڈیکل کیمپ کے قیام میں خیبرٹیچنگ ہسپتال اورخیبرکالج آف ڈسپنسری کے ڈاکٹرکے رضاکارانہ جذبے اورتعاون کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکاشکریہ اداکی۔

متعلقہ عنوان :