قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

منگل 8 مئی 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، قرآن پاک اللہ کا معجزہ ہے جو 7سال کا بچہ بھی اپنے سینے میں محفوظ کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام آل پاکستان مقابلہ برائے حفظ قرآن کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن ایک مکمل نظام حیات ہے، یہ اللہ کا معجزہ ہے کہ الحمدللہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں اس کوحفظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ تقریب کا اہتمام انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن IIROکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدہ متین اور ان کی ٹیم نے کیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے نائب سفیر حبیب اللہ بخاری، سینیٹر طلحہ محمود، پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان، ڈاکٹر ناصر جمال نے بھی خطاب کیا اور اپوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں شرکت کرنے والے حفاظ کرام میں سرٹیفکیٹ اور انعقامات تقسیم کیے گئے۔