نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،امن کونسل کا نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی میں بڑاکردار ہے، مریم اورنگزیب

حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا عمل مزیدبہتربنایاجاسکتا ہے،معاشرے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرسکنے کیلئے ہمیں نوجوانوںکو ہنر مند بنانا ہے، ملکی ترقی کیلئے وژن 2025پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 23:38

نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،امن کونسل کا نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،امن کونسل کا نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی میں بڑاکردار ہے،حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا عمل مزیدبہتربنایاجاسکتا ہے،معاشرے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرسکنے کیلئے ہمیں نوجوانوںکو ہنر مند بنانا ہے، ملکی ترقی کیلئے وژن 2025پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

منگل کو نوجوانوں کی مہارت اور ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،نوجوان نسل کے رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی این جی اوز نوجوانوں کیلئے اعلیٰ کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان تکنیکی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں،امن کونسل کا نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی میں بڑاکردار ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا عمل مزیدبہتربنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے وژن 2025پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے کام نہیں کرسکتی ،ہر فرد کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں آن جاب تربیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کسی بھی ملک کے تشخص کو اجاگر اور ثقافت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔1960 کی دہائی میں پاکستان کا شمار دنیا بھر میں زیادہ فلمیں بنانے والے ملکوں میں ہوتا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی پہلی فلم پالیسی تشکیل دیدی گئی ہے۔