طلباء اپنے اوپر اعتماد رکھیں اور ہمت کبھی نہ ہاریں، شہریار آفریدی

ہمیں ایک قوم بننا ہوگا، ایک قوم بنیں گے تو ہمارا ہمسایہ اور باقی دنیا ہماری عزت کریگی، رکن قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں نیشنل لیڈر شپ سمٹ کا انعقاد نیشنل یوتھ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی شاہ عبدالطیف بھٹائی آڈیٹوریم میں ہوا جس کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان میں لیڈر شپ صلاحیتوں کو ابھارنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے شہریار آفریدی نے نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مخلص رہیں اور اس شخص کو اپنا لیڈر تسلیم کریں جو اللہ اور رسولؐ کے نقش قدم پر چلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر اعتماد رکھیں اور کبھی ہمت نہ ہاریں اور اللہ کی ذات کے علاوہ کسی اور پر یقین نہ رکھیں انہوں نے نوجوان خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت وتکریم ، اپنی ذات اور پہچان پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے فیصلے خود نہیں کریں گے تو پھر باقی دنیا آپ کے فیصلے کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننا ہوگا اور جب ہم ایک قوم بنیں گے تو ہمارا ہمسایہ ہماری عزت کرے گا جب وہ عزت کرے گا تو باقی دنیا بھی ہماری عزت کریگی اور ہماری ثقافت، مذہب کا احترام کریگی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :