صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کا دھرنا کامیاب،مطالبات منظور کرلئے گئے، مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان

منگل 8 مئی 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) صوبہ سندھ کے ہزاروں بلدیاتی ملازمین کا دھرنا کامیاب ہوگیا ہے ۔تمام مطالبات منظور کرلیے گئے ۔کل صبح مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان ہونے پر دھرنا ختم کردیا گیا ۔مطالبات منظور ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے پریس کلب کے سامنے جشن منایا اور ہوجمالوپر شاندار رقص کا مظاہرہ کیا ۔

دھرنے کے شرکاء کو مختیار کار صدر سب ڈویثرن فیصل راجپوت اپنے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان سے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،صدرسیدذوالفقارشاہ ،لوکل کونسل ،پیرامیڈیکل اسٹاف کے صدر ثناء اللهآرائیں ،فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ ،یونین کونسل سیکریٹریز یونین کے صدر نور حسین بروہی ،شاہ لطیف فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی ،نیازحسین ببراور کراچی ڈویثرن کے رہنما راجہ عاصم شہزاد نی17رکنی نکات پر تفصیلی مذاکرات کیے ۔

(جاری ہے)

طے کیا گیا کہ ٹریثری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیی15دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جوکونسل رپورٹ نہیں دے گی اسکا سربراہ معطل کردیا جائے گا ۔ریکوری کلرک ،آکٹرائے کلرک ،منشی کی پوسٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ۔جن کونسل کو تنخواہوں ،پنشن میں کمی کا سامنا ہے وہ سمری روانہ کریں اسکی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ سے لی جائے گی ۔2012کے بھرتی ملازمین کی تنخواہ روکنے ،تبادلہ کرنے یاریلبو کرنے پر6ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

ٹائم اسکیل پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ۔سپریم کورت کے فیصلے کے تحت کنٹریکٹ ڈیلی ویجرز ،تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کو مستقل کردیا جائے گا ۔ڈیتھ پیکج پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔یوسی سیکریٹریز کو 9گریڈ اور 11گریڈ میں اپ گریڈ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری روانہ کردی گئی ہے ۔تہوار لیوانکیشمنٹ دینے کی منظوری متعلقہ کونسل سے لی جائے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اسکی منظوری دے دے گا ۔اس سلسلے میں کل نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔