لیومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن کے زیراہتمام انگلش اسپیلنگ کمپٹیشن کا انعقاد

ضلع سینٹرل کے پچاس سے زائد اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا،25طلباء وطالبات بہترین کارکردگی پر ونر قرار بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے کارجحان پروان چڑھاچاہتے ہیں،ایسے پروگرامزکاسلسلہ جاری رکھیں گے،محمدفاروق

منگل 8 مئی 2018 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) لیومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن کے زیراہتمام انگلش اسپیلنگ کمپٹیشن سیکنڈاسپیلنگ چیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع سینٹرل کے 50سے زائد اسکولوں کے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔املاکی طرز پر ہونے والے اس مقابلے میںبہترین کارکردگی کے حامل 25طلباء کو winnerقراردیاگیا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کی حوصلہ فزائی ہوسکے اور مقابلے کا رجحان پروان چڑھے۔

اس موقع پرکامیاب اسکولوں اور طلباء وطالبات کو انعامات اور اسناد بھی دی گئیں،جن میں ونڈرگرامراسکول کی جویریہ عامر، دی میک اسکول کے عبدالرافع، نارتھ اسٹارپبلک اسکول کی اشلینامحی الدین ،پی ایف ماڈل اسکول کی لائبہ خان، پروگرامراسکول کی صبغہ،CAAہائی اسکول کے بلال کاشف خان، رائزنگ سن پبلک اسکول کی رومیسا خالد،عثمان پبلک اسکول کی وانیااحمد،مسجدخضراء کے سید محمدعمر ،ڈیٹ پام اسکول کی حمنہ خان ،ASLاسکولنگ سسٹم محمدعالیان، میک وے گرامراسکول کی ناہل جاوید، ونڈرلینڈ گرامراسکول کی سیدہ فلک جبین، پروگرامراسکول کے عدنان ساجد، رائزنگ سن پبلک اسکول کی اقراء بتول، ونڈرلینڈ گرامراسکول کے ارشمان حسین، پی ایف ماڈل اسکول کی عائشہ نور، NKگرامراسکول کے عفوان حسین، پی ایف ماڈل اسکول کی نیہاسہیل ،پبلک اسکول کے شاہتاژ بیگ، دی ایجوکیٹرزکے حیان اقتدار، دی انسپائریشن اسکول کی عریشہ نازبخاری ،دی میک اسکول کے حذیفہ انیس، رائزنگ سن پبلک اسکول کی اصفاجواداور ASLاسکولنگ سسٹم کی فاطمہ فیاض کے نام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیومینری لرننگ سرکل فائونڈیشن اور(2nd Spelling Champ 2018)کے ڈائریکٹر محمدفاروق نے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں مقابلے کا رجحان پروان چڑھاناچاہتے ہیں تاکہ ہر بچہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے،ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیچھے رہ جانے والے طلباء مایوس ہونے کے بجائے مزید محنت کریں اور آئندہ مقابلوں میں کامیاب ہوکر اپنا،اپنے والدین اور اپنے اسکول کانام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :