رولز فریم ہونے کی خبر غلط ہے ہمارا فیسوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے ، ڈائریکٹر بیکن اسکول سسٹم اکبر یزدانی

منگل 8 مئی 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) بیکن اسکول سسٹم کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر اکبر یزدانی نے کہا ہے کہ رولز فریم ہونے کی خبر غلط ہے ہمارا فیسوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے تمام تر معاملات پر میٹنگ ہورہی ہے مگر اس معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو اہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میںمس عظمی شاہ اور عاصم یعقوب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ 14مئی سے جون جولائی کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کو نظر ثانی کرنی چائیے کیونکہ بہت سے پرئیویٹ اسکولوں کے امتحانات 20 مئی تک ہونے ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کی شروعات جولائی کے آخر میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس سے بچوں کے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں کے معاملے پر ہمارا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے،مگر کچھ لوگوں نے بے بنیاد خبروں کا سہارا لیکرمیڈیا پر خبر نشر کردی جس سے والدین اور پرائیویٹ اسکول کے مالکان میں بے چینی پیدا کی گئی۔

انہوں نے کہا سندھ حکومت کو جون جولائی کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرنی چائیے۔ بہت سے پرائیویٹ اسکولوں کے امتحانات 20 مئی تک ہونے ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کی شروعات جولائی کے آخر میں ہوگی ۔جس بچوں کے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فیسوں کے معاملے پر اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ چار میٹنگ ہونے کے باوجود اس حوالے سے ہم کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :