اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 1220 گرام چرس،چار پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

منگل 8 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1220 گرام چرس چار پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش رحیم اللہ ولد ابراہیم خان سکنہ چمکنی پشاور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1200گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کے سب انسپکٹر شمس اکبر نے ملزم رحیم اللہ سی1200 گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ سہالہ پولیس کے اے ایس آئی غلام رسول نے ملزم عامر سے تیس بور پسٹل برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے سب انسپکٹر منصور احمد نے ملزمان زوہیب اور خرم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30 بور برآمد کئے۔ تھانہ بہارہ کہو پولیس کے سیف اللہ ایس ائی نے ملزمان شکیل اختر اور ہارون رشید سے ایک پسٹل اور ایک خنجر برآمد کیا۔ تھانہ نون پولیس کے اے ایس آئی شاہ جہان نے جھنگی سیداںگھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین ملزمان فدا،نعیم،فرقان کو گرفتار کر لیا، تھانہ مارگلہ پولیس کے خالد محمود اے ایس آئی نے ملزم قیصر سے دس لیٹر شراب برآمد کی، تھانہ لوہی بھیرپولیس کے اے ایس آئی نے تمباکو نوشی اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے آئس برگ کیفے پر چھاپہ مار کر 11 حقے، پائپس، 10 مختلف فلیورز کے پیکٹس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔