اسرائیل،امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کی تیاریاں عروج پر،سائن بورڈآویزاں

منگل 8 مئی 2018 23:41

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) مشرقیمقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،سائن بورڈآویزاں کر دئیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مشرق القدس میں ایسی علامات ِگزرگاہ نصب کر دی ہیں جو امریکی سفارت خانے کو جانے والے راستے کی طرف رہنمائی میں معاون ہونگی۔

یاد رہے کہ امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے تل ابیب سے مشرقی القدس منتقل ہونا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان یروشلم شہر کی حتمی حیثیت انتہائی متنازعہ ہے۔ فلسطینی اپنی مستقبل کی خود مختار ریاست کا دارالحکومت مشرقی القدس کو بنانا چاہتے ہیں جبکہ اسرائیل اس پر اپنی ملکیت کا دعویدار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرقی القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے پر دنیا بھر میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس فیصلے کو بھاری اکثریت کے ساتھ ہدف تنقید بنایا تھا۔پروگرام کی روسے مشرقی القدس میں امریکی سفارت خانے نے 14 مئی سے کام شروع کرنا ہے۔