2موٹر سائیکل سوارآنکھوں میں مرچی پائوڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

منگل مئی 23:41

2موٹر سائیکل سوارآنکھوں میں مرچی پائوڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ کر فرار ..
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) بھارتی راجھستان میں 2موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے آنکھوں میں مرچی پائوڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ لئیے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی راجستھان کے ضلع چور و کے علاقے بیداس میں 2موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے راہگیر کی آنکھوں میں مرچ کا پائوڈر ڈال دیا جس سے وہ خود کو سنبھالنے سے قاصر رہا اسی دوران لٹیرے اس کے قبضے سے 16لاکھ روپے سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مہندر کمار شرما اپنی بائک سے دکانداروں سے وصول کی ہوئی رقم بیگ میں رکھ کر پٹرول پمپ پر بائک میں تیل بھروانے جارہا تھا اسی دوران نقاب پوش بدمعاشوں نے نوجوان کی آنکھوں میں مرچ کا پائوڈر ڈال دیا اور اس کی موٹر سائیکل پر لٹکتا ہوا رقم کا تھیلا لیکر فرار ہوگئے۔۔پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے لٹیروں کی شناخت کے بعد گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :