پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے،مشاہد اللہ خان

جنگلات بارے قومی پالیسی میں جنگلات کو محفوظ بنانا اور جنگلات کا رقبہ بڑھانا شامل ہیں، وفاقی وزیر موسمیاتی کا جنگلات بارے اقوام متحدہ کے 13 ویں اجلاس میں اظہار خیال

منگل 8 مئی 2018 23:43

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے،مشاہد اللہ خان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے،جنگلات بارے قومی پالیسی میں جنگلات کو محفوظ بنانا اور جنگلات کا رقبہ بڑھانا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں جنگلات کے بارے میں اقوام متحدہ کے 13 ویں اجلاس کے دوران پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوششیں تیزکرنے کے حوالے سے جنگلات پر مبنی اقدامات سے متعلق وزارتی سطح کے مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی ،پانی کی قلت اور زمینی کٹاو کے مسائل سے نمٹنے کے لئے جنگلات پر مبنی اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلات کے بارے میں قومی پالیسی میں جنگلات کو محفوظ بنانا اور جنگلات کا رقبہ بڑھانا شامل ہیں۔