لاہورمیں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

منگل مئی 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) لاہور کے علاقے گارڈن ٹا ئو ن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔منگل کو طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو ناگریز وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، طیارہ گارڈن ٹان کے علاقے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب گرا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

طیارہ ایک مکان کی دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔گر کر تباہ ہونے والا طیارہ الٹرا لائٹ تھا جس نے ائیر بورن کمپنی کے ہینگر سے پرواز کیلیے اجازت لی تھی، طیارے میں دو پائلٹ تھے، حادثے میں ٹرینر محمد فہیم اور کو پائلٹ ہشام معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :