Live Updates

پی ٹی آئی نے حلقوں میں متفقہ امیدوار سامنے لانے ،دیگر معاملات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی ہر حلقے میں ٹکٹ کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروںسے ملاقاتیں کر یگی،رپورٹ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی

منگل 8 مئی 2018 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مختلف حلقوں میں ٹکٹ کے خواہشمند ایک سے زائد امیدواروں کے سامنے آنے اور دیگر معاملات کے حل کیلئے دس رکنی مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی ، مذکورہ کمیٹی ہر حلقے میں پارٹی کامتفقہ امیدوار سامنے لانے کیلئے درخواست گزاروں سے ملاقاتیں کر یگی جس کی حتمی رپورٹ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کو آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ کئی حلقوں میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے ۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں پارٹی کے اندر کسی تقسیم کو روکا جائے اور اس کے ساتھ ایک حلقے سے متفقہ امیدوار لایا جائے جس کے لئے میاں افضل حیات کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں دیگر سینئر رہنمائوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی حلقے میں درخواست گزاروں کی مقبولیت اور دیگر معاملات کو دیکھتے ہوئے بات چیت کے ذریعے متفقہ امیدووار لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ مذکورہ کمیٹی حلقہ وار ملاقاتیں کر یگی اور معاملات طے ہونے کے بعد اس کی حتمی رپورٹ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں بھی پیش کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات