سیکورٹی فورسز نے کراچی میں فروخت ہونیوالی 15سالہ لڑکی کو قلعہ عبداللہ سے بازیاب کرالیا

سنگدل باپ اور بھائی نے 65سالہ شخص کو 10لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا ،اسسٹنٹ کمشنر چمن حسین احمد

منگل 8 مئی 2018 23:44

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) کراچی کے علاقے بنارس میں مبینہ طورپر سنگدل باپ اور بڑے بھائی کے ہاتھوں 65سالہ شخص پر فروخت کی جانیوالی 15سالہ لڑکی کو قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلاباغ سے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں بازیاب کرالیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چمن حسین احمد کے مطابق بازیاب کی جانے والی لڑکی بی بی حسینہ نے بتایاہے کہ انہیں کراچی کے علاقے بنارس میں سنگدل باپ اور بڑے بھائی نے 10لاکھ روپے کے عوض 65سالہ شخص پر فروخت کیا اور والدہ کی غیر موجودگی میں اسے 65سالہ شخص کے حوالے کردیاگیا جس کے بعد اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ منتقل کیاگیاہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیلاباغ کے پہلاڑی علاقے سے دوشیزہ کو برآمدکرلیاہے بلکہ انہیں لانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مار کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ بازیاب ہونے والی بچی کو ہرصورت انصاف کی فراہمی کوممکن بنایاجائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسینہ بی بی کاکہناتھاکہ انہیں فروخت کرنے والے سنگدل باپ اور بھائی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :