جیالے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ،ناجائز مقدمات جعفرآباد پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، پارٹی علی مدد جتک

منگل 8 مئی 2018 23:44

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ،ناجائز مقدمات کرنے پر جعفرآباد پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،اگر کوئی اپنے حقوق کی بات کرے گا تو پو لیس اُس کیخلا ف نا جا ئز مقد مہ درج کر تی ہے جعفرآباد اوستہ محمد پولیس مزدوروں اور پی پی کے جیالوں کو سیاسی بنیادوں پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ قا بل مذ مت ہے ،پی پی چیئر مین بلاول بھٹو کی کامیاب جلسے پر پی پی بلوچستان کی جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں نواز حکومت نے عوام سے بجلی ملازمتیں چھین لیئے ہیں لیکن عوام مایوس نا ہوں ہم اقیدار میں آکر عوام کو روزگار کی فراہمی کریں گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے اوستہ محمد کے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے ضلعی صدر وزیر احمد عمرا نی اور دیگر کا رکنو ں پر پو لیس کی جانب سے جھو ٹے مقد مے در ج کر نے کی بھر پور مذ مت کر تا ہوں پی پی کے جیا لے سلا خو ں سے ڈر نے وا لے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پی پی پی کا گڑ ھ بن چکا ہے آ ئند ہ الیکشن میں پو رے ملک اور بلو چستان میں پی پی کلین سو یپ کر کے دو بارہ حکو مت بنا ئیں گے ،پی پی نے ہر دور میں عوا م غر یب بے روزگار نو جوا نوں کو روزگار دیا ہے لیکن تخت لا ہو ر نے ہر دور میں عوا م کو بے و زگاری ،مہنگا ئی کے سوا ء کچھ نہیں دیا پا نچ سا لوں میں اس ملک میں بجلی کے نظا م کو درست نا کر سکے بجلی نا ہو نے سے لا کھو ں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں آ ج نصیر آ باد ڈویژ ن کو اوچ پارو پلا نٹ سے بجلی کی فرا ہمی ہو رہی ہے یہ سب ہما ری قا ئد محتر مہ بے نظیر بھٹو اور آ صف علی زرداری کی کا وشو ں کا نتیجہ ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ نواز شر یف حکو مت کی غلط پا لیسو ں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تبا ہی کے دہا نے پر ہے کا شتکار وں کو فصلو ں کی منا سب قیمت نا ملنے کی وجہ سے روز بروز کا شتکار ما لی بحرا ن کا شکا ر ہو تے جا رہے ہیں ۔حا جی علی مدد جتک نے کہا کہ میں کھیر تھر پٹ فیڈر کینا ل کے کا شتکاروں کے سا تھ ہوں فو ری طور پر ان کے جا ئز مطا لبا ت پو رے کر کے خر یف سیزن میں ٹیلوں تک پا نی کی فرا ہمی کو یقینی بنا یا جائے اور پا کستان پیپلز پارٹی جعفر آ باد کے ضلعی صدر سمیت تمام مزدوروں پر جھو ٹے مقد مات فوری طور پر ختم کیئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقدم کو ختم نہیں کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی پور بلوچستان میں جعفر آباد اوستہ محمد سٹی پولیس کے خلاف احتجاج کر یں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکر کسی کے بھی سامنے چوکھنے والے نہیں بلکہ عوام کے خاطراپنے جان کی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے مثبت سیاست کیا ہے اور آئندہ بھی مثبت سیاست کرتے رہیںگے ۔