ضلع صحبت پور میں سیکورٹی صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہے‘ایس پی غلام حسین

منگل مئی 23:44

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے کہا ہے کہ ضلع صحبت پور کی امن امان کی موجودہ صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گااورسیکورٹی کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے ،امن امان کی بہتری کیلئے مزیدکوشاں ہیں کوتاہی برتنے والے پولیس آفیسران کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی۔وہ منگل کے روز ضلع بھر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود سے ایس پی آفس میں ملاقاتوں کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ ضلع صحبت پورمیں امن امان کی بہتری کے لیئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ضلع سے ملنے والے صوبہ سندھ کی سرحدی حدود کو محفوظ بنانے کے اضافی نفری اور گشت کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد صحبت پور میں داخل نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ صحبت پور کے دہی علاقوں میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیئے اہم گزر گاہوں پر پولیس ناکے قائم کر کے 24گھنٹے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں زرعی زمینوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے عارضی راستے بن گئے ہیں جن سے جرائم پیشہ افراد باآسانی کہیں سے بھی داخل ہو سکتے ہیں جس کے لیئے موٹرسائیکل گشت کو بڑھایا گیا ہے تاکہ کوئی چوری اور کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پویس چوکیوں کے انچارج کو سختی سے امن امان کی بحالی کے لیئے سخت اقدامات کرنے کے واضع احکامات دیئے گئے ہیں اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والے پولیس آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :