شہید فدابلوچ کا فکروفلسفہ بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے‘کامریڈرحمت بلوچ

منگل 8 مئی 2018 23:44

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے سابق مرکزی رہنماء کامریڈ رحمت بلوچ نے کہا کہ شہید فدابلوچ کا فکروفلسفہ بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے،شہیدنے اپنی بے پناہ جدوجہد اورلازوال قربانی کی بدولت قوم کی تاریکیوںکو مٹانے اور عظیم قوموں کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے راہیں متعین کردئیے۔ منگل کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم شخصیت کی فکر پر چل کربلوچ قوم اپنی تاریخی حیثیت اجاگرکرسکتی ہے،شہیدفدابلوچ صرف بلوچ قوم کے عظیم لیڈراوررہنمانہیں تھے ۔

(جاری ہے)

بلکہ وہ خطے اور دنیا بھر میں موجود مظلوم و محکوم کی ترجمانی کرتے تھے۔انہوں نے پوری دنیا کے مظلوم ومحکوم قوموں کے حقوق کیلئے آوازبلند کی،شہیدفدابلوچ کی نظریاتی اور علمی جدوجہد کی وجہ سے آج بلوچستان میں نظریات پر مبنی سیاست پھل پھول رہاہے جو یقیناًً قومی وطبقاتی جدوجہد کے لیئے راہیں متعین کرے گی۔بلوچ قوم اس وقت اپنے حقوق اوربقاء کی جنگ لڑرہاہے،سامراجی قوتوں کے خلاف صف آرابلوچ قوم تاریخ کے بدترین دور سے گزررہاہے۔اس وقت بلوچستان میں علمی اور نظریاتی جدوجہد وقت کا تقاضاہے۔بلوچ نوجوان شہیدفدابلوچ کی فکرو فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد تیزکریں۔

متعلقہ عنوان :