پریس کلب کچھی بولان کیلئے اعلان کردہ 10 لاکھ روپے گرنٹ کا وعدہ پورا کیاجائے‘علامہ شمس رضا شازلی

منگل 8 مئی 2018 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) سنی تحریک عوامی کے صوبائی رہنما علامہ شمس رضاشازلی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کچھی بولان کی گرانٹ جاری کی جائے معاشرے کی چھپی برائیوں کو اجاگر کرنے کے لیے صحافی برادری اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر حکام بالا و عوام تک رسائی دیتے ہیں انکے خلاف منفی سوچ رکھ کر صحافیوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ۔

ن لیگ کی ایم پی اے نے ڈسڑکٹ پریس کلب کچھی بولان کو 10 لاکھ کا وعدہ کرکے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی بجائے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پریس کلب کچھی بولان کے صدر رئیس فرحان غنی جمالی نے کچھی علاقے سمیت اپنے صوبے کے مسائل کے حوالوں سے اپنا قلم ہمیشہ بلارنگ ونسل جاری رکھتے آرہے ہیں انکی صحافتی صلاحیتوں کی وجہ سے علاقہ کے مسائل اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچے ہیں اور حل ہوتے آرہے ہیں ،ن لیگ کے قائد شہباز شریف،مریم نواز اور صوبائی صدر بلوچستان ثناء اللہ زہری کوچاہیے کہ وہ ایم پی اے کے اس رویے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کچھی بولان کیلے فوری طور پر 10 لاکھ روپے گرنٹ کا وعدہ پورا کریں نی تحریک عوامی صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی اور مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔