ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے‘حاجی وارث خان

منگل مئی 23:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کے سینئر نائب صدرحاجی وارث خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کم از کم پچاس فی صد اضافہ کیا جائے ، پنشنرز کا زیادہ تر افراد عمررسیدہ ہے لہٰذا ان کیلئے میڈیکل الا?نس میں تین سو فی صد اضافہ کیا جائے۔

وہ منگل کے روزآل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کا اہم اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر حاجی وارث خان منعقد ہوا، جس میں ضلعی صدر شیرزادہ ، صوبائی لیگل ایڈوائزر عزیز اللہ خان ،سینئر ممبر آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن سید منور شاہ اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کم از کم پچاس فی صد اضافہ کیا جائے ، پنشنرز کا زیادہ تر افراد عمررسیدہ ہے لہٰذا ان کیلئے میڈیکل الا?نس میں تین سو فی صد اضافہ کیا جائے اور ہر سال حاضر سروس ملازمین کی طرح اضافہ کیا جائے ، بیوا?ں کی پنشن میں سو فی صد اضافہ کیا جائے جبکہ صوبائی اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں 2001 سے 2010 تک ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سپیشل اضافہ کیا جائے۔