شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے سیاح جاں بحق ،2دوست شدید زخمی ہوگئے

منگل 8 مئی 2018 23:45

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) شانگلہ ، بشام کے علا قہ شنگ کے رہائشی نو جوان تفریحی مقام پیر سر میں آسمانی بجلی گر نے سے جاں بحق، دو دوست زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں بشام کے علا قہ شنگ کے رہائشی پانچ دوست سیر و تفریح کی غرض سے گزشتہ روز پہاڑ کے بلندی پر واقع پیر سر گئے تھے کہ آسما نی بجلی گر نے سے شنگ کے رہائشی انیس سالہ نو جوان اسرار ولد عمر سعید مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دوست رضوان ولدرستم خان ، صدام گل شہزاد ہ شدید زخمی ہو گئے، واقع کی اطلا ع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ اور پو لیس مو قع پر پہنچ گئی اور لا ش کو روانہ کر دیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر مزید علاج کیلئے انہیں ایو ب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ با قی دو دوست شاہ فہد ولد محمد سیاب ، احمد علی ولد قیوم مکمل طور پر محفوظ رہے اور واقع کی اطلا ع اپنے رشتہ داروں کو دی۔ بعدازاں مرحوم اسرار کی نماز جنازہ ابائی گاؤں شنگ میں ادا کر دی گئی جس میں سیکڑوں لوگوں نے شر کت کی۔ جواں سال اسرار کی موت سے علا قے میں ہر انکھ اشکبار تھی اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :