اورکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ بارش کے باعث قرعہ اندازی کے ذریعے وام پانڑہ الیون فاتح قرار

منگل 8 مئی 2018 23:45

اورکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ بارش کے باعث قرعہ اندازی کے ذریعے وام پانڑہ ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) جمعیت علمائے اسلام اورکزئی ایجنسی کے رہنمائ حاجی قاسم گل اورکزئی نے کہا ہے کہ کھیل کھود اور تفریحی سرگرمیوں سے علاقے میں امن اتا ہے اورنوجوان نسل دیگر فضولیات سے بچ جاتا ہے۔ وہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ وام پانڑہ شیخان میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اورکزئی ایجنسی کے علاقہ وام پانڑہ شیخان میں شدید بارش کے باعث قرعہ اندازی کے زریعے وام پانڑہ کرکٹ الیون نے ٹرافی جیت لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورکزئی ایجنسی کے علاقہ شیخان میں ایک ماہ سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا اس حوالے سے درند شیخان الیون اور وام پانڑہ الیون کے درمیان کرکٹ کا فائنل میچ کا انعقاد کیاگیا میچ کے مہمان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائ حاجی قاسم گل تھے مگر شدید بارش کے باعث میچ نہیں کھیلا گیا اور قرعہ اندازی کے زریعے فائنل میچ کا فیصلہ کیا گیا قرعہ اندازی میں قرعہ وام پانڑہ الیون کے نام نکل ایا اسی طرح فائنل میچ کے ٹرافی انہوںنے اپنے نام کر لی جبکہ رنز اپ درند شیخان الیون کو قرار دیا گیا اس ٹورنامنٹ میں کل 17ٹیموںنے حصہ لیاتھا جو کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھا فائنل میچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی قاسم گل اورکزئی نے کہاکہ کھیل کھود اور تفریحی سرگرمیوں سے علاقے میں امن اتا ہے نوجوان نسل دیگر فضولیات سے بچ جاتا ہے اج کل کے اس دور میں نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے اس سے ان کی ذہنی نشو نما بھی بڑھ جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :