ہنگو پولیس کی کارروائیاں‘2دن کے اندر 15جرائم پیشہ افراد گرفتار‘اسلحہ ومنشیات بر آمد

منگل 8 مئی 2018 23:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ہنگو پولیس نے کی کارروائیاں جاری ، 2دن کے اندردو اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیے اس حوالے سے ڈی پی او افس ہنگو کے دفتر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف گوہر کے خصوصی ہدایت پر گزشتہ دو دن کے دوران تھانہ سٹی صدر دوابہ ٹل اور بلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر حیات خان اور ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ضلع بھر میں ٹارگٹڈ مقامات پر چھاپے لگائے اس دوران قتل ا قدام قتل ڈرانے دھمکانے اور فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاریوں امت خان شاداب خان ساکنان محمد خواجہ سمیت 15مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف 8عدد پستو ل ایک بندوق 7چارجرز 4سو مختلف بور کے کارتوس 3سو دس گرام چرس برآمد کرلئے۔