ہنگو کیلئے سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ کی شاندار خدمات ہیں‘سابقہ ناظمین

منگل 8 مئی 2018 23:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ضلع ہنگو کے سابق یونین ناظمین پیر زاہد حسین ، میاں ملک سعد اور دیگر نے کہا ہے کہ سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ نے ہنگو کے ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لی تھی اور متعدد بڑے منصوبے کئے تھے لہذااٴْن خدمات کے بنائ پر سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں ، وہ منگل کے روز سابق ناظمین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ضلع ہنگومیں 2001بلدیاتی انتخابات کے سابق یونین ناظمین کا ایک اہم اجلاس سابق ناظم گنجانو کلے اور پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن گل صاحب شاہ کی قیادت میں جوازہ ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں سابقہ ناظمین پیز زاھد حسین ، میاں ملک سعد اللہ خان، دولت اللہ، سمیع الدین بنگش ، مقرم شاہ ، اختر جان، شوکت اللہ ، ملک شفیق اورکزئی و دیگر ناظمین نے شرکت کی اجلاس میں 2001بلدیاتی سیٹپ مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت کے گورنر سید افتخار حسین شاہ نے ہنگو کے ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لی تھی اور متعدد بڑے منصوبے کئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ کے ہنگو کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو ہنگو سے انتخابات لڑنے کیلئے دعوت دی اور کہاکہ اگر وہ کوہاٹ سے بھی لڑیں گے تو ضلع ہنگو کے سابق ناظمین ان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہونگے اور یہ کوشش کریں گے کہ کوہاٹ سے وہ بلا مقابلہ منتخب ہو انہوںنے ضلع میں عام انتخابات کے دوران موثر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسی طرح تقاریب کا تسلسل جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :