ہنگو‘ اورکزئی ایجنسی میں شدید بارشوں اور ڑالہ باری ، گندم کی کھڑی فصلوں ، سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا

منگل 8 مئی 2018 23:46

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں شدید بارشوں اور ڑالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان ہنگو کے علاقہ زرگزی کے مقام پر شدید طغیانی سے حفاظتی بند پانی میں بہہ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میںشدید بارشوں اور ڑالہ باری سے ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلوں میں گندم کی کھڑی فصلو ں جو کہ پکنے کے قریب تھی کو شدید نقصان پہنچا اسی طرح ضلع بھر میں سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ،خاص کر انگور اور ٹماٹروں کے باغات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ہنگو کے علاقہ زرگزی کے مقام پر شدید طغیانی سے حفاظتی بند پانی میں بہہ گیا اسی طرح لوئر اورکزئی ایجنسی اور اپر اورکزئی ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے چاروں تحصیلوں میں بارشوں اور شدید ڑالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچاہے یہاں پر بھی انگور ٹماٹر الوچہ خوبانی کے باغات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہ مئی میں شدید بارشوں سے ان علاقوں میں موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے اور پانی کا سطح بھی اوپر آ گیاہے مگر اس کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :