بونیر ،کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل حل کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر عبیدا للہ

منگل 8 مئی 2018 23:46

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ اور ضلع نائب ناظم یوسف علی خان نے کہاہے کہ بونیر کی ترقی میں کنٹریکٹرز کا اہم کردار ہے،کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل حل کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گور نمنٹ کنٹریکٹرز نے اپنے کروڑوں روپے بند کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا ہواہے ، بونیر کے تمام محکموںکے سربراہان گور نمنٹ کنٹریکٹرز کے جائز مطالبات حل کریں ،محکموں کے سربراہان کا کنٹریکٹرز کی تقریب خلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹریکٹرز تعمیرو ترقی میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور سب کو انکا خیال رکھان چاہیے۔

وہ منگل کو ضلع کونسل ہال میںگورنمنٹ کنٹریکٹرز کی تقریب خلف برداری کے موقع پر خطاب کے دوران خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر حاجی شمشی خان۔جنرل سیکرٹری اجمل خان۔نائب صدر بحمل شاہ۔سینئر نائب صدر محمد علی بابک۔پریس سیکرٹری رووف خان۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری نادر خان اور افس سیکرٹری جان شیر خان نے اپنے عہدوں کا خلف لیا ہے۔کنٹریکٹرز کے صدر حاجی شمشی خان اور جنرل سیکرٹری اجمل خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ باعزت روزگار کررہے ہیں۔

اور اپنے لاکھوں روپے ترقیاتی منصوبوں میں بند کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو۔آرڈی ڈی۔پبلک ہیلتھ۔چاروں ٹی ایم ایزکے سربراہان نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دے کر بھی انھوں نے شرکت نہیں کی ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ تنظیم نو کامقصد کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔کنٹریکٹرز کی مفادات پر کسی کے ساتھ کوئی سودا بازی نہیں کریں گے۔

اس موقع پر محمد افسر خان اف طوطالئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویڑن ٹیکس فری زون ہے مگر اسکے باوجود کنڑیکٹرز سے انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر رشوت طلب کی جارہی ہے۔جو ہر گز منظور نہیں ہے۔ضلع نائب ناظم یوسف علی خان نے کہا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور کنٹریکٹرز کے درمیان جو تنازعہ چل رہاہے ضلع ناظم فوری طور پر ایکسئن اور کنٹریکٹرز کے عہدیداروں کو بلاکر مسئلہ حل کردے۔تاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اثر نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :