بونیر میں وی سی لیگانئی کیلئے اعلان کردہ14لاکھ روپے تاحال ریلیز نہ ہوسکے، وعدوں کوپورا کیا جائے ورنہ ہم پی ٹی آئی سے الگ ہوجائینگے ،عطائ اللہ و دیگر

منگل مئی 23:46

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پی ٹی آئی ضلع بونیر یوسی ملی خیل کے نائب صدر عطائ اللہ اور تحریک انصاف لیگانئی کے کابینہ نے ضلعی اور مقامی کابینہ سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے،اگر ہمارے تحفظات اور کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو راستے جدا کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوسی ملی خیل کے نائب صدر عطائ اللہ ، آفس سیکرٹری زرین داد،منتظر نائب صدر یگانئی ،جنرل کونسلر گل شاد،قاسم سینئر نائب صدر ملی خیل ودیگر نے با جوڑ میڈیا سنٹر بونیر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہیں اور پارٹی کیلئے ہماری قربانیاں ہے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہم نے لوگوں کو پارٹی میں شال کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ان کیساتھ کام کے وعدے کئے ہیں۔اب ہم اپنے آپ کیلئے کچھ نہیں چاہتے ہیں جبکہ ان لوگوں سے بات طے ہوئی تھی کہ جو اجتماعی مسائیل ہے ان کو ہم حل کریں گے جن میں ہمارے مقامی اور ضلعی تنظیم نے ہمارے ساتھ پانی کے پائپ بجلی کے کھمبوں ٹرانسفرمر اور اسودرہ کیلئے ٹیوب ویل کا وعدہ کیا تھا۔

مگر تاحال ان سکیموں میں کوئی بھی سکیم پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔اب عوام ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کاموں کی مگر حقیقت میں ضلعی تنظیم اور مقامی تنظیم نے محض وعدے کئے ہیں مگر محض وعدوں تک رہ گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کا بونیر کیلئے اعلان کردہ 20کروڑ میں سے 14لاکھ وی سی لیگانئی کے تھے جو تاحال نہیں ملی اور نہ اس پر کام شروع کیا گیا ہے،ہم ضلعی اور مقامی تنظیموں کو خبردار کرتے ہیں کہ جلد ازجلد کئے گئے وعدوں کو مکمل کریں بصورت دیگر ہم پی ٹی آئی سے راستے جدا کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔