پیپلز پارٹی باجوڑ نے سوشل میڈیا الیکشن ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا

منگل مئی 23:46

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) پیپلز ہاؤس باجوڑ ایجنسی میں سید اخونذادہ چٹان کے سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک اور تعلیم یافتہ ورکرز کا میٹنگ منعقد ہوا جس میں مشاورت سے اور وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سید اخونذادہ چٹان نے سوشل میڈیا ٹیم کو بحیثیت الیکشن ورکنگ کمیٹی تشکیل دیا، مذکورہ کمیٹی الیکشن سرگرمیوں کے تناظر میں جیالوں کو پارٹی مصروفیات اور پرگروامز کے متعلق بروقت اپڈیٹ کرتے رہیں گے اور اپنی توانائیاں سوشل میڈیا پر پارٹی کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے مثبت سوچ کیساتھ آگئے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی ممبران مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ہے۔ عالمزیب یوسفزئی، خائستہ الرحمن آتش، رمضان یوسف، زاہد اتمانی، فرید اللہ، اکرام اللہ، سید حسن علی شاہ، طارق عزیز، سیف اللہ، طارق عباس، احمد سالار، حضرت بلال، ملک ابرار احمد سالار، امان اللہ خلیل، جعفر خان، محمد حسن، آزر محمد، عثمان خان، ضیائ اللہ، اکرام اللہ گران، سلیمان خان، سید حیدر علی شاہ، محمد یاسین، سنگ مر جان، فضل سبحان۔ کمیٹی میں خائستہ الرحمن آتش اور حسن خان ایڈمن پرسنز ہوں گے۔