باجوڑایجنسی سے تیسرا حلقہ واپس لینا ظلم ہے ‘قاری عبدالمجید

منگل مئی 23:46

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر قاری عبدالمجید نے کہا ہے کہ باجوڑ سے تیسرے حلقے کیلئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان باجوڑ عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق بند کردی،تیسرا حلقہ کس فارمولے کے تحت دیا تھا آور کس قاعدے کی تحت واپس لیا گیا،وہ منگل کے روز باجوڑ پریس کلب میں مقامی صحافیوں کیساتھ بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 2002 کے جو حلقہ بندیاں تھی اس کو بدترین انداز میں چھیڑا گیا جس کے ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ پری پولنگ دھاندلی ہے۔ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر الیکشن سے قبل نظر ثانی کریں اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کو اپنے فیصلوں سے مزید متاثر نہ کریں۔