چینی نائب وزیراعظم آئندہ ہفتے امریکہ پہنچیں گے

چینی وفد امریکہ کیساتھ تجارتی تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکرات کریگا

منگل مئی 23:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ چین کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر اور نائب وزیراعظم لیوای آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی رہنمائوں سے تجارتی تنازعات پر بات چیت کریں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے وزیرخزانہ سٹیون نے اپنے وفد کے ہمراہ چینی رہنمائوں سے بات چیت کیلئے بیجنگ آئے تھے ۔

(جاری ہے)

دو روزہ مذاکرات کے دوران تجارتی تنازعات پر بات چیت ہوئی تاہم مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے لیکن فریقین نے تجارتی تنازعہ حل کرنے کیلئے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ اس پس منظر میں اب چینی نائب وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی رہنمائوں سے تجارتی مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کریں گے ۔