بھارت،4 منزلہ عمارت اچانک منہدم،12مزدورملبے تلے دب گئے

امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی،7مزدوروںکوملبے سے نکال لیاگیا،5کی تلاش جاری

منگل 8 مئی 2018 23:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بھارتی دارالحکومت میں 4 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے سے 12مزدورملبے تلے دب گئے،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 7مزدوروں کوملبے سے نکال لیا جب کہ 5کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی دہلی کے گرجا والا ٹائون میں چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس میں تقریباً12مزدورملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران ، فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 7مزدوروں کوملبے سے نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ دہلی کے پریتم بینک ہال کے بی54انڈسٹریل علاقے میں پرانا جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ ملبے سے نکالے گئے تمام زخمیوں کو سندر لال جین اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کے نام ببلو ، سریندر، چندربھان، جے کمار ، یوگیش ، پرماتما اور پرمود بتائے گئے۔ پولیس نے عمارت کے مالک کو حراست میں لے لیااور حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔