جرمنی، مال بردار اور مسافر ٹرین کاخوفناک تصادم،2 افراد ہلاک،14 زخمی

منگل مئی 23:48

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) جرمنی میں مال بردار اور مسافر ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ریلوے کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ باویریا کے شہروں اینگل ستاد اور آگسبرگ کے درمیان تصادم رات گئے ہوا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا، کچھ مسافر شدید زخمی ہوئے، بیان میں تصادم کی وجہ نہیں بتائی گئی۔