قومی اسمبلی نے جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کی روک تھام کیلئے بل منظور کر لیا

بل کے تحت جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی اور انہیں10ہزار سی5لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا

منگل 8 مئی 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کی روک تھام کیلئے بل منظور کر لیا۔بل کے تحت جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی اور انہیں10ہزار سی5لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے انسداد بے رحمی حیوانات (ترمیمی) بل سینٹ کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد سپیکر نے اس کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ شق 9 میں جرمانہ سے غریب آدمی متاثر ہوگا۔ اس کو دیکھا جائے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ مہذب معاشرے میں جانوروں کو مارنا درست نہیں۔ یہ پرانا بل ہے جس کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ شیریں مزاری سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ترمیم واپس لیں۔ نوید قمر نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ بل کے تحت جانوروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی اور انہیں10ہزار سی5لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔