Live Updates

قومی اسمبلی میں سی ڈی اے آرڈیننس کو مزید 120دنوں کیلئے توسیع دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اپوزیشن نے آرڈیننس پیش کرنے کی قرار داد کی شدید مخالفت کی،قرارداد کے حق میں 48جبکہ مخالفت میں 34ووٹ پڑے

منگل 8 مئی 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مزید 120دنوں کیلئے توسیع دینے کی قرارداد اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجودمنظور کرلی گئی۔ قرارداد کے حق میں 48جبکہ مخالفت میں 34ووٹ پڑے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے قرارداد پیش کی کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو 10مئی 2018 سے مزید 120دنوں کیلئے توسیع دی جائے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ اس پر حکومت کو بل کی صورت میں لانا چاہیے تھا،اگر حکومت نے آرڈیننس ہی پیش کرنا تھا تو کم ازکم 2دن قبل نوٹس دینا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر یہ بل کی صورت میں نہیں لایا جاسکا۔ ارکان سے گزارش ہے کہ اس قرارداد کی منظوری دے دیں۔ اپوزیشن کے اصرار پر ڈپٹی سپیکر نے قرارداد پر رائے شماری کے لئے ارکان کو باری باری کھڑا کرکے رائے لی ۔ قرارداد کے حق میں 48جبکہ مخالفت میں 34 ارکان نے رائے کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات