دریاخان پولیس نے دو ماہ قبل ہونیوالے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

آلہ قتل برآمد کر کے قتل کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

منگل 8 مئی 2018 23:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) دو ماہ قبل ہونیوالے اندھے قتل کا پولیس نے سراغ لگا لیاآلہ قتل برآمد ملزم جیل بھیج دیا گیاملزم کا مقتول کی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے واردات کی رات مقتول کی آنکھ کھل جانے پر ملزم نے راز افشاں ہونے کے ڈر سے چھری کے پے در پے وار سے قتل کیا تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل محلہ شیخانوالہ کے 70سالہ رہائشی محمدنواز المعروف سیٹھ کو رات دو بجے چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کی بیٹی کوثر پروین کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جس کی تفتیش سب انسپکٹر سجادحسین خان ڈھانڈلہ انچارج ایچ آئی یوکوسونپی گئی جس نے موبائل ڈیٹا اور شک کی بنیاد پر شیخ نواب کو حراست میں لیکرقتل کی تفتیش کی زیرحراست شیخ نواب نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے محمدنواز کو قتل کیا ہے اس کے مدعیہ مقدمہ کوثرپروین دختر مقتول سے تعلقات تھے واردات کی رات وہ ملنے کے لئے مقتول کے گھرگیاہواتھا اس دوران مقتول محمد نواز کی آنکھ کھل گئی اور اس نے دیکھ لیا راز افشاں ہونے کے ڈرسے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ملزم نے دوران جسمانی ریمانڈانٹروگیشن آلہ قتل چھری برآمد کرادی ملزم شیخ نواب کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا