قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں کارکنوں کی لڑائی کے واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی

منگل مئی 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی میں کارکنوں کی لڑائی کے واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہمارے کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت مل گئی تو اس کے بعد یہ ہونا افسوسناک ہے، گاڑیاں بھی ہماری جلی ہیں ، دونوں جماعتوں کو بات کر نی چاہیئے ۔