چیئرمین نیب کا صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر ہائوسنگ اسکیمیں قائم کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام کی جانچ پڑتال کا حکم

منگل 8 مئی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صفدر علی عباسی، ناہید عباسی، معظم علی خان عباسی اور منور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر ہائوسنگ اسکیمیں قائم کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے افتخار گیلانی آف اوچ شریف اور سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگرز کے خلاف مبینہ طور پنجند سے احمد پور ایسٹ اور ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے عامر نعیم ، ممبر گیس(اوگرا) کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزام کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔