جنوبی کوریائی صدرکیاچانک چین آمد،چینی صدر سے ملاقات،کوریائی جزائر اور اہم بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال

کوریائی جزیرہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گذر رہا ہے،چین کوریائی جزائر کی صورتحال پر مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے،کوریائی جزائر سے صحت مند اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا تا کہ جزائر کو استحکام بخشا جا سکے،چینی صدر دورہ چین کا مقصدکوریائی معاملات پر صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کرنا ، چین کے ساتھ علاقائی ترقی،امن و استحکام کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں، امن و استحکام اور ترقی کیلئے چینی شراکت داری کا شکریہ،شمالی کوریائی صدر کم جانگ

منگل 8 مئی 2018 23:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے صدر کم جانگ چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے لئے اچانک چین پہنچ گئے،ملاقات میں اہم بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،گذشتہ 40دنوں میں دونوں رہنمائوں مابین یہ دوسری ملاقات ہے، کوریائی جزیرہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گذر رہا ہے،چین کوریائی جزائر کی صورتحال پر مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے،کوریائی جزائر سے صحت مند اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا تا کہ جزائر کو استحکام بخشا جا سکے،دورہ چین کا مقصدکوریائی معاملات پر صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کرنا تھا،کوریا چین کے ساتھ مل کر علاقائی ترقی،امن و استحکام کے لئے کام کرنے کو تیار ہے،جزیرہ نما کوریا امن و استحکام اور ترقی کے لئے طویل عرصہ تک چینی شراکت داری کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کم جانگ چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے لئے اچانک چین پہنچ گئے، دونوں راہنمائوں مابین ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی،گذشتہ 40دنوں میں دونوں رہنمائوں مابین یہ دوسری ملاقات ہے،ملاقات میں اہم بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ کوریائی جزیرہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گذر رہا ہے،چین اور شمالی کوریا باہم اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں،چین کوریائی جزائر کی صورتحال پر مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے،کوریائی جزائر سے صحت مند اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا تا کہ جزائر کو استحکام بخشا جا سکے،شمالی کوریائی صدر کم نے کہا کہ کوریا چین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتا ہے،میرا دورہ چین شی جن پھنگ سے ملاقات کا مقصد چین کو مکمل صورتحال سے اور پیش رفت سے آگاہ کرنا تھا،چین سے کوریا کی دوستی کو وسیع کیا جائے گا،کوریا چین کے ساتھ مل کر علاقائی ترقی،امن و استحکام کے لئے کام کرنے کو تیار ہے،چینی صدر شی جن پھنگ نے کوریا سے قریبی تعلقات اور روابط استوار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،کوریائی جزائر بارے چینی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم جانگ کے ساتھ اس معاملہ پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،تنقید کی بجائے تخلیقی ترقی کی جائے ،چین نے کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کی فعال کوششیں کی ہیں،شی نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا اور امریکہ مابین مسائل پرڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے،کم نے جزیرہ نما کوریا کے امن اور استحکام اور ترقی کے لئے طویل عرصہ تک چینی شراکت داری کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :