محکمہ خوراک خیبر پختو نخوانے گندم خر یداری کیلئے پو رے صو بے میں 19خر یداری سنٹر قائم کردیے،فی من گندم کی قیمت 1300 روپے مقرر، خریداری مئی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو گی، ایک کا شتکا ر زیادہ سے زیادہ 500 ٹن گندم فراہمی کی حد مقرر

منگل 8 مئی 2018 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ خوراک خیبر پختو نخوانے مو جو دہ فصل حر یف کے دوران گندم کے کا شتکا روں سے گندم خر یداری کا انتظا م مکمل کردیا ،اس مقصد کیلئے پو رے صو بے میں 19خر یداری سنٹر تشکیل دیے گئے ہیں ،جہا ں مئی 2018 کے دوسرے ہفتے سے خر یداری شروع ہو گی جن میں پشاور، اضا خیل، نو شہر ہ، صوابی، چا رسدہ، مردان، ہر ی پو ر، حویلیا ں، ما نسہرہ، سرائے نو رنگ (لکی مروت)، کو ہا ٹ، ہنگو، کر ک، بٹگرام، بنو ں، ڈیرہ اسما عیل خا ن، دیر لو ئر، سوات اور ملا کنڈ (درگئی) شامل ہیں ، محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کا عملہ مند رجہ با لا خر یداری سنٹروں پر تما م دن بشمو ل ہفتہ واتوار کیلئے مو جو دہ رہیگا ،کا شتکا روں سے جو اپنی گندم برائے فروخت پیش کر ینگے ،یا درہے کہ حکو مت نے ایک کا شتکا ر کیلئے زیا دہ سے زیا دہ 500 ٹن گندم فراہم کر نے کی حد مقرر کی ہے، اس مقصد کی تکمیل کیلئے محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا تما م کا شتکا روں سے تو قع رکھتا ہے کہ وہ ان سنٹروں پرصا ف ستھر ی اور معیا ری گند م خریداری کیلئے پیش کر ینگے،گندم کے معیا ر کی تصدیق پر چیز کمیٹی کر یگی، گند م معیا ری پا ئے جا نے کی صورت میں اس کی قیمت بحساب 1300/- فی 40 کلو گرام یا 32,500 روپے فی ٹن متعلقہ بینکو ں کے ذریعے کراس چیک کی شکل میں ہو گی۔

(جاری ہے)

کا شتکا ر متعلقہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائر یکٹر یا نظا مت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حا جی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر شکا یا ت کر سکتے ہیں۔ شکا یا ت کیلئے فو ن نمبر درج ذیل بھی ہیں۔ نظا مت محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا پشاور 091-9331116 ، 091-9331456 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک پشاور ڈویژن 091-2322354، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک مردان ڈویژن0937-9230342، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ملا کنڈڈویژن0946-9240317، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک بنوں ڈویژن0928-9270021 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ہزارہ ڈویژن0992-9310296 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک کوہا ٹ ڈویژن0922-9260234، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ڈی آئی خان ڈویژن0966-9280278۔

متعلقہ عنوان :