ڈیرہ اسماعیل خان ، تعمیراتی کام کے دوران پہاڑی تودہ کرین پر گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

منگل 8 مئی 2018 23:53

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ایف آر ڈیرہ کے دانہ سر کے مقام پر پہاڑی تودہ تعمیراتی کام کرنیوالی کرین پر گرنے سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آر ڈیرہ کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک بڑا پتھر کرین پر جاگرا جس سے کرین میں کام کرنیوالا ایک مزدور اور اسکا چھوٹا بیٹا جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں اور دونوں باپ بیٹے کی نعشوں کو تودے کے نیچے سے نکال دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :