Live Updates

تحریک انصاف نے عوام کو شعور دیا‘الیکشن میں کامیابی یقینی ہے‘خالد سلیم خان

منگل 8 مئی 2018 23:53

ْڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف سے تحصیل پروآ کے حلقہ پی کے 98 کے متوقع امیدوار خالد سلیم خا ن استرا نہ نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام اور علاقے کو سو چی سمجھی سازش کے تحت اپنے بنیادی حقوق سے محرو م رکھا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے عوام کو غا صبو ں کے قبضے سے حقوق لینے کیلئے شعور بیدار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ علا قے کی عوام اب صحیح معنوں تبدیلی چاہتی ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منگل کو نائیویلہ اور میر ن کے گا ئو ں میں شمولیتی جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گائوں میرن سے حا جی عزیز ، عظمت عزیز ، عنا یت اللہ بلو چ اینڈ برادر ی نے میانخیل گروپ جبکہ گا ئو ں نائیویلہ سے رشید خا ن ، یوسف خا ن اینڈ آل برادری نے اپنے سینکڑو ں ساتھیوں سمیت جمعیت علما ء اسلام کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور خالد سلیم خان کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر نے پر حلقہ پی کے 98 کے امیدوار خالد سلیم خا ن استرا نہ نے انکا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اب تک آپ لوگو ں کے ساتھ جتنی نا انصافیا ں کی گئیں ہیں انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف حلقہ کی عوام کو انصاف فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ عوام اور علاقے کے مفاد کی خاطر پارٹیوں کو خیر باد کہنا یا پارٹیو ں میں شامل ہو نا یہ آپ لوگو ں کا حق ہے اگر کوئی سیا سی نما ئندہ آپ لوگو ں کو پارٹی چھوڑنے یا پارٹی میں شامل ہو نے کیلئے دبا ئو ڈالتا ہے تو یہ انتہائی شر م کی بات ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم کار کر دگی کی بنیاد اور علاقے کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سیا ست کر یں یہی عوام اور علاقے کے مفاد کیلئے بہتر ہوگا سر دار خالد سلیم خان استرا نہ نے کہا ہے کہ میر ے گھر کے دروازے آپ لوگو ں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں میرا حلقہ سے تعلق سیاست سے ہٹ کر ہے اور ہمیشہ رہیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات