Live Updates

ڈی آئی خان ، تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ‘ طلبہ خستہ بلڈنگ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

منگل 8 مئی 2018 23:53

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوے ہوا ہو گئے ورکنگ فوکس گرائمر ہائی سکینڈر ی سکول مردانہ نمبر 2 کے طلبہ خستہ حال بلڈنگ میں تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں جو کسی وقت بھی کوئی بڑے جانی نقصا ن کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ،عوامی حلقوں ، والدین اور طلبہ کا ارباب اختیار سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطا بق نائیویلہ کے گائوں میں واقعے پرانی اور خسہ حا ل دو کا نو ں میں ورکنگ فوکس گرائمر ہا ئی سکینڈر ی سکول مر دا نہ نمبر 2 کو چلا یا جا رہا ہے ان د کا نوں کا مالک بھا ری کرایہ حاصل کر نے کی وجہ سے اپنا اثر رسو خ استعمال کرکے سکول کو کسی دو سری بلڈنگ میں شفٹ نہیں کر نے دیتا اسی طر ح ورکنگ فوکس زنا نہ سکول بھی ایک مارکیٹ نما دو کانوں میں چل رہا ہے یہ دونوں برانچیں ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر واقع ہے ان دکا نو ں میں دراڑیں پڑھ چکی ہیں باتھ روم زمین میں دھنس رہے ہیں اور کسی بھی وقت د کا نو ں کے گر نے کا خطر ہ ہے جس کی وجہ سے جانی نقصا ن ہو نے کا اندیشہ ہے کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو کو بذریعہ لیٹر آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہا ں کے معتبران سے بھی التجا کی گئی کہ کوئی اچھی بلڈنگ دیجا ئے لیکن وہاں پر کوئی اسی طر ح بلڈنگ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری بلڈنگ ہے کہ جس میں یہ سکول شفٹ ہو سکے نیز یہ تینو ں برانچیں ایک دوسرے سے دور ہیں اب جبکہ فتح موڑ پر ان کو سات کنال پر مشتمل ایک بلڈنگ اعلی حکام نے مہیا کی ہے جس میں زنا نہ اور مر دا نہ سکول دونوں شفٹ ہو جا ئینگے اور ان میں پارٹیشن ہو گی ورکرز کے بچو ں کیلئے سرکا ر ی طور پر ٹرانسپورٹ کا بھی انتظا م ہے جو کہ نائیویلہ سے صرف دس منٹ کے فاصلے پر ہے ابھی تک دو نو ں سکولو ں کا رزلٹ اساتذ ہ کرا م کی محنت سے سو فیصد آتا ہے اگر ان کو اچھا ما حو ل اور اچھی بلڈنگ مہیا کی جا ئے تو امید کی جا تی ہے کہ بورڈ کی پوزیشن ہولڈرز ان کے سٹورنٹس آئینگے معتبر زرائع سے پتہ چلا ہے کہ نائیویلہ کے بعض لوگ ان کے شفٹ ہو نے میں روڑے اٹکا رہے ہین خدانخواستہ اگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سکول جس میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اگر زمین بوس ہو گیا تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا بلڈنگ کی خستہ حالت کی وجہ سے کافی بچوں نے سکول سے سرٹیفکیٹ لیکر خیر آباد کہہ دیا ہیں۔

(جاری ہے)

نئی بلڈنگ کا کرا یہ پرانے بلڈنگز کی نسبت کم ہے نیز نئی سکول بلڈنگ چشمہ شوگر ملز نمبر ون سے تقریبا ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔طلبہ کے والدین نے کہا کہ اگر ہمارے بچو ں کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہو گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات