13 مئی کو مینار پاکستان کے جلسہ عام میںشرکت کیلئے پشاور سے بسوں کا قافلہ نکلے گا،صابرحسین اعوان

منگل مئی 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ 13 مئی مینار پاکستان لاہور کے جلسہ عام میںشرکت کے لیے صبح 10 بجے پشاور سے بسوں کا قافلہ روانہ ہوگا ،پانچ بجے لاہور پہنچ کر متحدہ مجلس عمل کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کریںگے ، پشاور سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ موٹر ووے کے راستے لاہور کے لیے روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو انہوں نے کہا کہ پشاور میںجلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیںاور عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حاضری کی لحاظ سے لاہور میں متحدہ مجلس عمل کا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں مرکزی قائدین کارکنان کو مستقبل کا لائحہ عمل دیںگے ۔صابرحسین اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پشاور میں یونین کونسل ، ویلج کونسل اور محلوں کے سطح پر کارنر میٹینگز اور اجتماعات ترتیب دیے ہیں اور کارکنان ہر گھر پر باربار دستک دے کر جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کا پیغام پہنچارہے ہیں ،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے 13مئی کولاہور میں ہونے والے جلسہ عام کو عوامی کی پذیرائی ملے گی۔