مہمند ایجنسی، جائیداد تنازعہ ، 4 افراد زخمی ، پولیٹیکل انتظامیہ کی کار روائی 14 افراد گرفتار

منگل 8 مئی 2018 23:54

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی میں جائیداد تنازعے پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، پولیٹیکل انتظامیہ کی کار روائی کر کے 14 افراد گرفتارکرلیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ برہ کدی میں دو فریقین ملک الیاس اور شیرزادہ کے درمیان جائیداد کے دیرینہ تنازعے پر منگل کے روز ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوا جس میں فریقین کے 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر کے غلنئی میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :