پورے ڈویژن میں 74 ہزار 6 سو میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے، کمشنر ساہیوال

منگل مئی 23:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کے دوران اب تک پورے ڈویژن میں 74 ہزار 6 سو میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 70فیصد ہے -یہ مہم ڈویژن کے تمام 45مراکز پر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے جہاں چھوٹے کسانوں کو تمام ممکن سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے یہ بات تحصیل دیپالپور کے خریداری مرکز 40 Dپر خریداری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد ،اے ڈی سی جی اشفاق الرحمن خان بھی موجود تھے -انہو ںنے خریداری مہم کے تمام عمل جا ئزہ لیا اور سنٹروں کو چیک کیا اور وہا ں موجود کسانوں سے بھی معلومات حاصل کی -جنہو ںنے بتایا کہ اس سال سے متعارف کرائے گئے نئے سسٹم کے مطابق تمام عمل جاری ہے جس سے محکمہ ریونیو اور فوڈ کا عملہ بھی مکمل تعاون کر رہا ہے تاہم انہو ںنے فی ایکٹر 8بوری باردانہ کو کم قرار دیا اور درخواست کی کہ اس بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ گندم خریدی جا سکے -کمشنرعلی بہادر قاضی نے ان کے مطالبے کو صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور سنٹر پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ جو کسان بھی سنٹر پر بادرانہ لینے یا گندم بیچنے کے لئے آ رہے ہیں انہیں مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے -انہوں نے کہا کہ آڑھتیوں کو باردانہ کی فراہمی کی سفارشات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا -انہو ںنے بتایا کہ ایسی شکایات پر ڈویژن میں سات مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں اور تمام عمل کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے -انہو ںنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ خریداری مراکز میں خریداری کی مسلسل مانیٹرنگ کریں تا کہ شکایات کو فور ی حل کیا جا سکے -

متعلقہ عنوان :