ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 30لاکھ 45ہزا رروپے کا سامان ورکشاپ ‘موبائل فون اور2موٹرسائیکلیں لے اڑے، مقدمات درج

منگل 8 مئی 2018 23:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 30لاکھ 45ہزا رروپے کا سامان ورکشاپ ‘موبائل فون اور2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 185/9-Lکے قریب ہوئی یہاں الله دتہ اپنی موٹرسائیکل نمبری 8478/SLM پر اپنے گھر سے ہڑپہ اسٹیشن جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل و موبائل فون مالیتی 42ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

دیگر وارداتوں 84/5-Lمیں 7نامعلوم ملزمان محمد امین کی گاڑیوں کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر ٹائر ‘گاڑیاں سامان وغیرہ مالیتی 29لاکھ61ہزارروپے اور ہڑپہ اسٹیشن کے قریب پرائیویٹ ہسپتال کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے محمد ریاض کی موٹرسائیکل نمبری5324/SLL مالیتی 42ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔