قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پربرس پڑے
سندھ میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کئے ،ْشازیہ مری
منگل 8 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کئے حکومت نے بہت دعوے کئے تھے ۔ رکن اسمبلی عبدالقہارنے کہا کہ فاٹا میں مردم شماری نہیں ہوئی جو فاٹا کے ساتھ زیادتی ہے کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا کی دو ایجنسیوں کے علاوہ کسی ایک نے بھی انضمام کی بات نہیں کی فاٹا کے انضمام کے حوالے سے فاٹا کے لوگوں سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میں وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتی ہوں ،بدین میں کئی کئی دن تک بجلی نہیں آتی پینے کو پانی نہیں ‘ جنازوں کو نہلانے کے لئے پانی نہیں کس چیز پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ حکومت پورے پاکستان کی حکومت ہے۔ کاش کوئی وزیراعظم پورے پاکستان کا وزیراعظم بنتا ،آپ نے اپنے ووٹ کو اور ووٹر کو عزت دینی ہے انہوں نے کہا کہ گیس ہمارے حلقے سے نکلتی ہے اس پر ہمارا حق ہے اگر وزیراعظم کی یقین دہانی پر عمل نہیں ہوگا تو کونسی پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ اس حکومت نے مایوس کیا ہے ۔ ہمیں سوائے ہیباٹائٹس اور مختلف بیماریوں کے اور کچھ نہیں ملا۔ بجٹ تقریر صرف نمبروں کا گورکھ دھندہ ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی نے علی رضا عابدی نے کہا کہ رائو انوارکے گھر کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے اس کو سہولیات دی جارہی ہیں جس نے 444 قتل کئے ہیں اتنے بڑے مجر م کو اتنی سہولیات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنماء محمد جمالدین نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ پر حملہ اس ایوان پر حملہ سمجھتے ہیں تمام ارکان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ فاٹا کے انضمام کا مخالف ہوں یہ قبائل کو ان کے حقوق سے محروم کرتا ہے۔ اس طرح نہ کیا جائے، پاکستان مسائل کا شکار ہے ۔ وزیر سیفران نے اقرار کیا کہ قبائل کی اکثریت فاٹا کے انضمام کی مخالف ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے آئی ڈی پیز کو بحال نہیں کیا گیا اگر حکومت نے غلطی کی تو اس طرح تحریک اٹھے گی کہ اس کو سنبھال نہیں سکیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل ، پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ، فہمیدہ مرزا اور شازیہ مریسمیت دیگر ارکان نے کیا ۔فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے ہو نے والے اجلاس میں مجھے نہیں بلایا گیا میں فاٹا اصلاحات کا اپنے آپ کو قاسمجھتا ہوں ، حکومت ان پارلیمنٹرینز کو بلاتی ہے جو اگر ذمہ داری پوری کرتے تو ستر سالوں میں کرتے ، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ایک پلیٹ فارم پر ہیں کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے شاہ جی گل آفریدی کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے اجلاس میں آپ کو بلایا جائے گا ،مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.