Live Updates

سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ،ْمولانا بخش چانڈیو

منگل 8 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کی لڑائی بدقسمتی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے قبل ملک کے اندر جذباتی ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں، عمران خان اور ان کی جماعت عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تصادم کی سیاست کسی کے فائدے میں نہیں ہے، جو سیاست ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ عمران خان کو کیا فائدہ دے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے جس سے ملک کا نقصان ہو گا، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانا خطرناک اور افسوسناک ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات