لیسکو ریجن میں بجلی کے مضبوط ترسیلی نظام کیلئے تمام فیلڈ فارمیشنز شبانہ روز کاموں میں مصروف عمل ہیں ‘مجاہد پرویز چٹھہ

ایک ماہ کے دوران بجلی سے محروم 80دیہاتوں کو مضبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے‘ چیف ایگزیکٹو لیسکو

منگل مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی((لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ لیسکو ریجن میں بجلی کے مظبوط ترسیلی نظام کے لئے تمام فیلڈ فا ر میشنز شبانہ روز کاموں میں مصروف عمل ہیں اور بطور ایک صارف دوست کمپنی ہم اعلی پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے محفوظ سپلائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر،پائیداراور معیاری کسٹمر سروسز فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

ا نہوں نے یہ بات کنسٹرکشن آپریشن کی جانب سے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ پی ڈی کنسٹرکشن احمد فواد نے وزیراعظم کے SDG (Sustainable devlopment goal)پروگرام کے تحت اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ قصور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے بجلی سے محروم80 دیہاتوں تک ایک مظبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن کے ٹیموں نے ایک ماہ کے دوران قصور ڈسٹرکٹ کے 70، شیخوپورہ کے 4اور اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے 6 دیہاتوں کو بجلی مہیا کردی ہے۔ پی ڈی کنسٹرکشن احمد فواد نی بتایا کہ اس پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحتڈسٹرکٹ اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ قصور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کل 549دیہاتوں تک بجلی مہیا کی جانی تھی ۔

جبکہ اب تک مجموعی طور پر 420دیہات مستفید ہوچکے ہیں جبکہ 129بجلی سے محروم دیہاتوں تک ایک مظبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کرنے کا کام 88%فیصد مکمل کرنے کے بعد ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ لیسکو میں سسٹم کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے پیش نظر وزیراعظم کے SDG (Sustainable devlopment goal)پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ننکانہ ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ، ڈسٹرکٹ قصور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ایسے تمام دیہات جنہیں اب تک بجلی کی سہولت میسر نہیں آسکی ان تک ایک مظبوط ترسیلی نظام کے ذریعے بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ کنسٹرکشن آپریشن کی ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :