وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت سکول و کالجز میں گریڈ1سے 14تک ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوادی گئی

ہفتے تک منظوری کا امکان

منگل 8 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت سکول و کالجز میں گریڈ1سے 14تک ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوادی گئی ہے، ہفتے تک منظوری کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ کی جانب سے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ 500ملازمین کی سمری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دی تھی جس کو وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے یہ ملازمین عرصہ دراز سے احتجاج پر ہیں اور سکولوں اور کالجز سے بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں اس دوران پی اے سی کمیٹی نے بھی ان کو مستقل کرنے کی سفارش کر رکھی تھی لیکن وزارت کیڈ نے گریڈ15سی17کے ملازمین کو ایک مرتبہ پھر نظرانداز کر دیا ہے اور سمری میں صرف1سے 14گریڈ تک کی سمری بھیج دی ہے جس سے باقی ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین میں احساس محرومی پیدا ہو گیا ہے۔

قاضی زیاد

متعلقہ عنوان :