مینار پاکستان جلسہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، حسین احمد مدنی

متحدہ مجلس عمل ہر محاذ پر سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرے گی، حافظ محبوب شاہ حیدری

منگل 8 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جمعیت سوشل میڈیا ونگ ضلع پشاور کا اہم اجلاس مدرسہ حیدریہ شاہین بازار میں منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری الاعات و ونگ کے نگران مولانا حسین احمد مدنی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حکیم خدمت حسین، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظمت مہمند، پی کے ٹو کے امیر مولانا محمد اقبال شاہ حیدری نے خصوصی شوکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محبوب حیدری ، ضلعی ممبران ونگ مولانا عبدالرحمن حقانی، مولانا بلال نوشاد کاکاخیل، روح اللہ خلیل، عثمان مدنی اور سجاد اعوان و اکرام خان بھی موجود جتھے۔ اجلاس میں 13 مئی کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی کامیابی کے لئے سوشل میڈیا پر بھرپور جدوجہد کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد سے سیکولر قوتوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، متحدہ مجلس ہر محاذ پر سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرے گی اور 2018 کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔